13 نومبر، 2016، 12:56 PM

محمود عباس ، یاسر عرفات کے قاتلوں کے نام کا اعلان کریں گے

محمود عباس ، یاسر عرفات کے قاتلوں کے نام کا اعلان کریں گے

فلسطین کے صدر محمود عباس نے یاسر عرفات کی پُراسرار موت کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جلد ہی یاسر عرفات کے قاتلوں کے ناموں کا اعلان کریں گے جس سے سب کو شدید دھچکا لگے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے یاسر عرفات کی پُراسرار موت کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جلد ہی یاسر عرفات کے قاتلوں کے ناموں کا اعلان کریں گے جس سے سب کو شدید دھچکا لگے گا۔ اطلاعات کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے یاسر عرفات کی 12ویں برسی کے موقع پر الفتح کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے قاتلوں کے بارے میں آگاہی حاصل ہے لیکن میری ہی گواہی کافی نہیں ہے، تحقیقاتی کمیشن کو تمام تفصیلات کا اچھی طرح جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔فلسطینی صدر نے کہا کہ وہ بہت جلد قاتلوں کے ناموں کا اعلان کریں گے، فلسطین کے سابق صدر اور تنظیم آزادی فلسطین کے رہنما یاسر عرفات فرانس کے دارالحکومت پیرس میں علاج کروانے کے دوران 11نومبر 2004 میں انتقال کرگئے تھے۔

News ID 1868287

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha